حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے دو خواتین فوت ہوگئیں۔ ان ڈاکٹرس کے خلاف متوفیوں کے رشتہ داروں کی شکایت پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس آر نگر اور کاچی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 49 سالہ روی ریڈی نرملہ جو گوداوری کھنی کریم نگر علاقہ کے ساکن شخص راجیہ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون دل کی مرض کا شکار تھی ۔ گذشتہ کے آخری ہفتہ میں اس خاتون کو ایس آر نگر کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون کو اسٹن ڈالے گئے ۔ 26 مارچ کے دن اسٹن ڈالنے کے بعد خاتون کو ہاسپٹل لے کر روانہ کردیا گیا ۔ اچانک دو دن بعد خاتون کی صحت مزید بگڑ گئی اور اس کو دوبارہ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ۔ جس کے بعد خاتون کو دوبارہ اسٹن ڈالا گیا ۔ لیکن اس عمل و علاج کے باوجود تھی خاتون بچ نہیں سکی اور خاتون کے رشتہ داروں نے ڈاکٹرس کے خلاف شکایت کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ دوسرا واقعہ جو کاچی گورہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ ایک 30 سالہ خاتون ببیتا ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے سبب فوت ہوگئی ۔ ببیتا نلہ کنٹہ علاقہ کے ساکن پریم کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی صحت خراب تھی اور 29 مارچ کے دن خاتون کو کاچی گورہ کے ایک ہاسپٹل منتقل کیاگیا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران یہ حاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس کاچی گوڑہ نے ببیتا کے رشتہ داروں کی جانب سے شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔