ڈاکٹروں کی لاپرواہی ، ایک خاتون اور بچہ کی مشتبہ موت مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سلطان بازار پولیس نے ایک خاتون اور اس کے بچہ کی مشتبہ موت کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جو گذشتہ روز میٹرنٹی ہاسپٹل سلطان بازار سے رجوع ہوئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ ممتا جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن تھی ۔ اس خاتون کو دو دن قبل ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا ۔ یہ خاتون حاملہ تھی اور ڈاکٹروں نے دو دن بعد رجوع ہونے کا مشورہ دیا ۔ کل رات اچانک تکلیف بڑھنے پر دوبارہ ممتا کو میٹرنٹی ہاسپٹل رجوع کیا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں اور عملہ کی مبینہ لاپرواہی سے اس خاتون کا بچہ اس کے پیٹ میں ہی فوت ہوگیا اور چند گھنٹہ بعد خاتون بھی فوت ہوگئی ۔ متوفی خاتون کے رشتہ داروں کے احتجاج کے بعد سلطان بازار پولیس نے لاپرواہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔