حیدرآباد۔/8اگسٹ، ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر محمد مجتبیٰ علی ایم ایس فرزند ڈاکٹر محمد آصف علی ( مکہ ) نے تین سالہ ایم سی ایچ کورس مہدی نواز جنگ انسٹی ٹیوٹ آف آنکالوجی و ریجنل کینسر سنٹر سے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم بی بی ایس، ایم ایس کی تکمیل کے بعد ریاست میں آنکالوجی میں مختص صرف یہی نشست کیلئے منعقدہ امتحان میں منتخب ہوکر کامیابی سے یہ کورس مکمل کیا جن کا قبل ازیں ایم بی بی ایس اور ایم ایس میں بھی داخلہ اچھے رینک کی وجہ سے ہوا تھا۔ ڈاکٹر محمد مجتبیٰ علی، سید مسکین احمد سابق وائس چیرمین بلدیہ سدی پیٹ کے داماد ہیں۔