ڈاکٹرس کی مبینہ لاپرواہی سے مریضہ کی موت

حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر پولیس نے سرکاری دواخانے کے ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مقامی خاتون 40 سالہ للیتا جو ایدولاباد کے ساکن نرسیا کی بیوی تھی ۔ اس کی صحت خراب ہونے پر اس خاتون کو مقامی سرکاری دواخانے سے رجوع کیا گیا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ انسپکٹر گھٹکیسر مسٹر ٹی رویندر نے بتایا کہ للیتا کے رشتہ داروں کی شکایت پر سرکاری ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔