ڈاکٹرس کی لاپرواہی پر ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /9اپریل ( سیاست نیوز ) ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے مہیشورم کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ جی کشور جو کے سی تانڈہ علاقہ مہیشورم کا ساکن تھا ۔ کل رات فوت ہوگیا ۔ اس شخص کی اچانک صحت خراب ہونے کے سبب اسے مقامی دواخانے سے رجوع کیا گیا تھا ۔ جہاں علاج کے بعد وہ مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کے رشتہ داروں نے اس ڈاکٹر پر الزامات عائد کئے ہیں۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔