کریم نگر ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : خدمات میں تساہلی پر ڈی وائی ایف آئی ضلع سکریٹری جی ترپتی نے سخت کارروائی کی جانے چاہئے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اور ڈی وائی ایف آئی کے زیر اہتمام سرکاری دواخانہ کے سامنے دھرنا دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس صبح دستخط کر کے 11 بجے سے قبل چلے جارہے ہیں ۔ خانگی دواخانوں میں جاکر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ یہ ایک انتہائی غلط طریقہ کار ہے ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے برطرف کردیا جانا چاہئے ۔ وقت سے پہلے چلے جانے کے تعلق سے سپرنٹنڈنٹ اور آر ایم او کے علم میں لایا جاچکا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور کہا کہ کلکٹر ضلع پریشد چیرمین آر ایم او اور سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داری ہے کہ لاپرواہی کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ اس احتجاجی مظاہرے سے ڈی وائی ایف مقامی سکریٹری بھاسکر قائدین و صدر سریش راجو کرشنا ، رمیش ، سرینواس وغیرہ شریک تھے ۔۔