نظام آباد :27؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے باعث ایک نومولود کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب سائی نگر رمیا کو ڈیلیوری کیلئے سرکاری دواخانہ لایا گیا تھا ۔ صبح 9 بجے سے دیڑھ بجے تک معائنوں کے نام پر اِدھر اُدھر گھماتے رہے اور اسکائنگ کے بعد ڈیلیوری کی گئی اور نومولود فوت ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد رشتہ داروں نے شدید احتجاج کرنا شروع کیا ۔ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے باعث نومولود فوت ہوگیا ہے ۔ اس بارے میں سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرراملوسے دریافت کرنے پر بتایا کہ عملے کی لاپرواہی کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔