حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ کارخانہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ خاتون براجو عرف روزی جو چنا کمیلہ علاقہ کے ساکن راج کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی صحت خراب تھی اور اسے ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مشورہ پر اس خاتون کو دوسرے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس خاتون کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے خاتون کے رشتہ داروں کے الزامات اور احتجاج کے بعد پولیس کارخانہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔