ڈاکٹرس نے کامیاب آپریشن کے ذریعہ 3 کیلو رسولی پیٹ سے نکالی

کلواکرتی /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں کل رات سائی بھوانی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے کامیاب آپریشن کے ذریعہ پیٹ درد سے سخت پریشان خاتون کے پیٹ سے 3 کیلو سے زائد رسولی نکالی ۔ تفصیلات کے مطابق کلواکرتی کی رضویہ بیگم 35 سالہ گذشتہ 15 دن سے شدید پیٹ کی تکلیف کے سبب بہت پریشان تھیں ۔ مختلف جگہوں پر علاج کے باوجود ان کی تکلیف کم نہ ہوئی تو انہوں نے مذکورہ ہاسپٹل کی ڈاکٹر یشودا میڈم سے مل کر تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر تمام ٹسٹوں کے بعد میڈم نے آپریشن کا بتایا اور تمام انتظامات کے بعد کل رات انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے پیٹ سے 3 کیلو سے زائد رسولی نکالی ۔ بعد آپریشن کے متاثرہ خاتون اور ان کے افراد خاندان نے میڈم اور دواخانہ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔