ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر بس روک دی گئی

بچکندہ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس آئی اوپیندر ریڈی کی اطلاع کے بموجب بانسواڑہ ڈپو کی آر ٹی سی بس دیگلور سے بچکندہ ہوتے ہوئے بانسواڑہ کی سمت جارہی آر ٹی سی بس رات 10:30 بجے دڑگی روڈ ایک جھوٹی اطلاع پر کہ چھوٹا دیواڑہ کے پاس ڈاکو ہتھیاروں سے لیس راستے میں کھڑے ہیں، آر ٹی سی بس روک دی گئی۔ بچکندہ پی ایس میں یہ اطلاع دینے پر فوراً پولیس عملہ حرکت میں آتے ہوئے دیواڑہ کا رخ کیا۔ نامعلوم شخص نشہ کی حالت میں کھڑا تھا، پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ آر ٹی سی بس کو روانہ کردیا۔ بس میں 20 سے زائد تاجر اور مسافرین موجود تھے۔