ریاض۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے جنوری 2020 میں ہونے والی ڈاکار ریالی کا افتتاح کر دیا ہے جس میں مخصوص قسم کی کاریں اور موٹر سائکلیں حصہ لیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ریالی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 9000کلومیٹر کی اس مسابقتی ریالی کاآغاز5 جنوری 2020 میں جدہ سے ہو گا۔ اس ریالی کا گزر ربع الخالی کے صحرائی راستوں اور پہاڑی سلسلے سے ہوگا ۔کاروں اور موٹرسائیکلوں کی یہ ریس جدہ سے مدینہ منورہ، تبوک اور حائل کے پہاڑی سلسلے اور ربع الخالی کے صحرائی راستوںسے گزرتے ہوئے ریاض پہنچے گی جہاں سے عسیرریجن کا راستہ اختیارکرتے ہوئیالقدیہ میں 17جنوری 2020کو اپنی منزل تک پہنچے گی۔ ریالی میں شمولیت ڈرائیوروں اور موٹرسائیکل سواروںکے لیے ناقابل یقین تجربہ ہوگا۔ ڈاکار ریلی کا انعقاد سعودی عرب میںکھیلوں کی ترقی ،سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کا ذریعہ اور ویژن 2030کا حصہ ہے۔1978 سے اب تک ڈاکار ریالی کی میزبانی کے لیے سعودی عرب 30 واں ملک ہے جہاں اس ریالی کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اس سلسلے میں القدیہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا ہیکہ ہم اپنے ملک کے صحراوںکے ساتھ ساتھ یہاں کے قدرتی حسن ، روایات اور قدروں سے دنیا کو روشناس کروانا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق القدیہ میں میزبانی کے انعقاد کی شاندار تقریب میں شامل ڈاکار ریالی کے 2 مرتبہ کے چیمپین سپین کے کارلوس سینز نے 2020 میںسعودی عرب میں ڈاکار ریالی کے انعقاد کے امکانات پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اس میں شاندار کارکردگی دکھانے کا عزم کیا ہے۔ ڈاکارریالی کی سعودی عرب کی میزبانی کا مقصد اس ریلی میں شامل ڈرائیوروں اور موٹرسائیکل سواروں کے ذریعے یہاںکے ناقابل فراموش قدرتی مناظرکو دنیاکے سامنے اجاگر کرنا ہے۔ اس ریس کا اہتمام نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھرمیں اس قسم کی ریلی کو پسند کرنے والوں کے لیے ہے۔