حیدرآباد، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈانیل کرکٹ اکیڈیمی میں کرکٹ سمر کیمپ کا چہارشنبہ 15 اپریل کو آغاز ہورہا ہے اور یہ دو ماہ طویل تربیتی کیمپ ہوگا۔ڈانیل کرکٹ اکیڈیمی کے ودیا نگر‘عثمانیہ یونیورسٹی روڈ کے علاوہ جوبلی ہلز روڈ نمبر25 کے سنٹرس پر یہ کوچنگ کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں۔ اکیڈیمی کے سرپرست کے ڈانیل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے لیول 2 کی سند حاصل کرچکے ہیں جبکہ اس اکیڈیمی میں4 ٹرف‘2 سیمنٹ اور 2 میاٹنگ وکٹیں دستیاب ہیں۔ مزید تفصیلات www.danielscricketacademy.com کے علاوہ 7660912882/8121035394 پر حاصل کرسکتے ہیں۔