نیپئیر 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے سدا بہار اسپنر ڈانیل ویٹوری ونڈے کرکٹ میں 300 وکٹس حاصل کرنے والے بولرس کے کلب یں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے آج افغانستان کے خلاف میچ میں چار وکٹس لئے اور ابتدائی دو وکٹس کے حصول کے بعد وہ 300 وکٹس کے کلب میں شامل ہوگئے ۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 12 بولر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلے بولر ہیں۔ سری لنکا کے متیا مرلی تھرن نے ونڈے میں 534 اور پاکستان کے وسیم اکرم نے 502 وکٹس حاصل کئے ہیں۔ یہ دونوں کرکٹ کی تاریخ کے دو ہی بولرس ہیں جنہوں نے 500 سے زیادہ وکٹس حاصل کئے ہیں۔