ڈالر کے مقابل روپئے کی قدر میں 43 پیسے کی کمی

نئی دہلی۔31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرنسی کی قدر میں بتدریج گراوٹ درج کی جارہی ہے۔ اب ایک امریکی ڈالر کے مقابل روپئے کی قدر 74.11 روپئے ہوگئی ہے۔ اسپورٹرس کی جانب سے امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ کے باعث روپئے کی قدر گھٹ گئی ہے۔ مارکس ٹریڈرس نے کہا کہ امریکی ڈالر مضبوط ہورہا ہے۔ بعض اوورسیز کرنسیوں کے مقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے روپئے کی قدر گھٹ گئی ہے اور ہندوستانی حکومت آر بی آئی نے روپئے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انٹر فیکس فارن ایکسچینج میں روپئے کی قدر 73.91 روپئے سے شروع ہوئی اور 74.11 روپئے پر آکر رک گئی ہے۔ اس طرح آج ہی 43 پیسے کی گراوٹ درج کی گئی تاہم خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔