ڈائیور خود اپنی لاری سے ہلاک

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) گاندھی نگر کے علاقہ میں پیش آئے عجیب حادثہ میں لاری ڈرائیور اپنی ہی لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ گاندھی نگر پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ نتیش جو بھوئی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ آج صبح وہ اپنی لاری گاندھی نگر علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ضرورت سے فارغ ہونے کیلئے اس نے لاری کو روک دیا اور دیوار کے قریب ضرورت سے فارغ ہو رہا تھا کہ لاری اچانک نیوٹرل ہوگئی اور نتیش کو اپنی زد میں لے لیا ۔ نتیش دیوار اور لاری کے درمیان روندا گیا ۔