نظام آباد :27؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ہر ہفتہ محکمہ پولیس کی جانب سے منعقدہ ڈائیل یوور کمشنر پروگرام صبح 10:30 بجے سے 11:30 بجے پیر کے روز منعقد کیا جارہا ہے انتخابات کی وجہ سے گذشتہ ہفتہ پروگرام ملتوی کیا گیا اور اس کو 28؍ جنوری کے روز حسب معمول جاری رہیگا۔ لہذا 08462-228433 پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں اور اپنے مسائل کو پیش کرسکتے ہیں ۔