نظام آباد 25 مئی (فیاکس)ایس ایس سی انٹر امتحان میں کئی مسلم طلباء کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی مختلف کورسس میں صحیح رہنمائی کیلئے شہر نظام آباد میں تلاش مستحق ویلفیر سوسائٹی کی طرف سے پہلی مرتبہ ڈائیل فار کیرئیر گائیڈنس پروگرام 25 مئی اتوار کو منعقد کیا جارہا ہے سوسائٹی کے ذمہ دار محمد سراج مجاہد نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ایس ایس سی ،انٹر کے علاوہ گریجویٹ طلباء روزگار پر مبنی مختلف کورسس اور کالجوں کے بارے میںفون کے ذریعہ مفید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ طلباء 25 مئی اتوار کو شام 5 تا 9 بجے ڈاکٹر سمیع امان فون نمبر 9505092786 اور 9849310852 پر مختلف سوالات کے ذریعہ بالکل مفت رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ محمد سراج مجاہد نے اپیل کی کہ شہر نظام آباد کے علاوہ اطراف و اکناف مقامات کے طلباء اس پروگرام سے کثیر تعداد میں استفادہ کرتے ہوئے کامیابی بنائیں۔