حیدرآباد ۔ /5 ستمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقے کوکٹ پلی میں ڈائپر تیار کرنے والی فیاکٹری میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ کوکٹ پلی فائر اسٹیشن آفیسر مسٹر کرشنا ریڈی کے بموجب ویویکانندا نگر میں واقع دو منزلہ عمارت جس میں بچوں کیلئے تیار کی جانے والی ڈائپر کی فیاکٹری چلائی جارہی تھی میں اچانک آگ لگ گئی ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ آگ صبح کی اولین ساعتوں میں لگنے کے بعد مقامی عوام نے پولیس کو اطلاع دی ۔ آگ پر قابو پانے کیلئے دو فائر انجنوں کو جائے حادثات پر طلب کیا گیا تھا اور تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔