مکہ راج پیٹ 2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیگنٹہ منڈل کے مختلف مقامات پر
MPTC و ZPTC کے عنقریب ہونے والے انتخابات کی زور و شور نے تیاریاں جاری ہیں ۔ ہر امیدوار اپنی کامیابی کے ایڑی چوٹی کا زور لگارہا ہے ۔ منڈل کے مختلف مقامات مکہ راج پیٹ ، نارسنگی ، وڈیارم ، ابراہیم پور ، کونڈاپور ، اوپر پلی ، پوتن پلی ، کسان پلی ، نرسم پلی ، چیٹلا تمائے پلی اور چندائی پیٹ میں کانگریس ٹی آر ایس ، ٹی ڈی پی سہ رخی ٹکر کا مقابلہ جاری ہے ۔ علاوہ اس کے چند افراد امیدوار بھی MPTC اور ZPTC بھی اپنی کامیابی کوشش زور و شور سے جاری رکھیں ہوئے ہیں ۔