مکہ راج پیٹ۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیگنٹہ منڈل کے مختلف مقامات سے ٹی آر ایس کے قائدین نے بڑے پیمانہ پر وفد کی شکل میں میدک حلقہ پارلیمان سے کامیاب ٹی آر ایس قائد کتہ پربھاکر سے حیدرآباد پہنچ کر ملاقات کرکے حلقہ میدک پارلیمان سے کامیابی پر تمام قائدین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلپوشی کی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس چیگنٹہ منڈل کے قائدین نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ کتہ پربھاکر کو چیگنٹہ ( وڈیارم ) ریلوے اسٹیشن پر سے گذرنے والی تمام ایکسپریس ٹرینوں کے توقف کیلئے کوشش کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا۔