چیک باؤنس مقدمات : کنگ فشر ایرلائینز کے سابق عہدیدار کو جیل

حیدرآباد۔ 22 ستمبر (پی ٹی آئی) کنگ فشر ایرلائینز لمیٹیڈ جو اب بند ہوچکی ہے، اس کے سابق چیف فائنانشیل آفیسر اے رگھوناتھ کو 2 چیک باؤنس مقدمات میں 18 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ نے رگھوناتھن اور کنگ فشر کے مالک وجئے ملیا کے خلاف یہ مقدمات درج کئے تھے۔ تیسرے اسپیشل کورٹ مجسٹریٹ ایم کرشنا راؤ نے دونوں مقدمات میں فی کس 20,000 روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے 20 اپریل کو کنگ فشر ایرلائینز ، وجئے ملیا اور رگھوناتھن کو 50 لاکھ روپئے کے 2 چیکس باؤنس سے متعلق دو مقدمات میں خاطی قرار دیا تھا۔ جی ایم آر کو کنگ فشر ایرلائینز کی پروازوں کیلئے ایرپورٹ سہولیات کے استعمال پر بطور چارجس یہ چیکس دیئے گئے تھے۔