نئی دہلی۔15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میاں بیوی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں رہنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع کو کلکتہ کی ایک عدالت نے اہلیہ کو باونس چیک دینے کے معاملے میں سمن جاری کرتے ہوئے 15جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ علی پور کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ظفر پرویز نے کہا کہ اگر محمد سمیع مقررہ تاریخ کو عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو ان کے خلاف گرفتاریکا وارنٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔ محمد سمیع کے ذریعہ ماہانہ اخراجات کیلئے روپے کی ادائیگی روک دیے جانے کے بعد محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے این آئی ایکٹ کے تحت محمد سمیع کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔دونوں میاں بیوی اس وقت علاحدہ رہتے ہیں۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ محمدسمیع کو عدالت میں مقررہ وقت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ محمد سمیع کے وکیل شیخ سلیم الرحمن نے عدالت سے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے سے چھوٹ دی جائے۔ جج نے کہا کہ عدالت کے سامنے سب برابر ہیں۔ اس لئے انہیں بہر صورت اگلے سال 15جنوری کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔