چیکنڈہ میں انتخابی جلسہ سے کے ٹی آر کا خطاب

مکہ راج پیٹ 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضمنی انتخابات حلقہ پارلیمانی میدک کے سلسلہ میں مستقر چیگنٹہ میں انتخابی جلسہ عام سے ریاستی وزیر پنچایت راج کے ٹی آرنے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل کئے گئے تمام وعدوں کو حکومت ٹی آر ایس حل کررہی ہے عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے کسانوں کی قرض کی معافی اور عوام کو کئی ایک اسکیمات سے استفادہ جیسے تمام وعدوں کی تکمیل کی جارہی ہے اور مستقبل میں انہوں نے تمام دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے پر زور مطالبہ کیا کہ میدک پارلیمانی حلقہ سے کے ٹی آر امیدوار کتہ پربھاکر کو کامیاب بنائیں۔