ماسکو ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے چیچنیہ میں روسی فوجی اڈہ پر آج ہوئے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ شمال مغربی گروزنی کے ناورسکایا گاؤں میں روسی فوجی گارڈ کے فوجی اڈہ پر چھ دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا۔ داعش نے دعویٰ کیا کہ فوجی اڈہ پر تعینات گارڈس سے کئی گھنٹوں تک ان کا تصادم ہوا، جس میں تمام چھ حملہ آوروں کے علاوہ چھ روسی سپاہی بھی ہلاک ہوگئے۔
ونیزویلا میں انتخابات منعقد کروانے
14 ممالک کا مطالبہ
واشنگٹن ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور دیگر 13 ممالک کے ایک گروپ نے ونیزویلا حکومت سے اپیل کی ہیکہ ملک میں فوری انتخابات منعقد کرواتے ہوئے سیاسی قیدیوں کو آزاد کیا جائے۔ ملک کے صدر نکولس میڈورو کے ساتھ اس طرح اب ان کے سوشلسٹ ایڈمنسٹریشن کے خلاف ایک سفارتی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان پر الزام ہیکہ موصوف نے ملک کی جمہوری اقدار کو پامال کیا ہے۔ 14 ممالک میں کینیڈا، میکسیکو، برازیل، کولمبیا اور ارجنٹینا بھی شامل ہیں جو مدڈور کے اخراج کے خواہاں ہیں تاکہ ونیزویلا کو معاشی اور سیاسی بحران سے باہر نکالا جاسکے۔