چیوڑلہ ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منے گوڑہ پرگی کے درمیان واقع امام پلی گیٹ میں ( مدرسہ عبداللہ بن مسعودؓ ) میں حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن کی صدارت میں 30 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جلسہ اصلاح معاشرہ و دستار بندی حفاظ کرام منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی نگرانی حضرت مولانا محمد ابراہیم ( مہتمم مدرسہ فیض القرآن کشٹاپور ) کرینگے ۔ مہمان مقررین حضرت مولانا پی ایم مزمل والا جاہی ( بنگلور ) حضرت مولانا محمد حسام الدین ( مہتمم مدرسہ دارالعلوم حیدرآباد ) اور مولانا محمد علیم الدین امیر جماعت ( وقار آباد ) کے خطابات ہوں گے ۔ اس کے علاوہ نو تعمیر شدہ مسجد مروہ کا افتتاح عمل میں آئیگا ۔ شرکاء کیلئے بعد نماز مغرب طعام کا انتظام رہے گا ۔ بانی و ناظم مدرسہ جناب حافظ محمد محمود نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی خواہش کی ۔