چیوڑلہ میں کانگریس قائد ایم بالراج کی ٹی آر ایس میں شمولیت

چیوڑلہ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیوڑلہ اسمبلی حلقہ سے ایسا محسوس کیا جارہا ہیکہ کانگریس کے اہم قائدین ٹی آر ایس کی جانب سے اپنا رخ کئے جارہے ہیں اور گلابی طوفان کی لہر میں کانگریس، تلگودیشم و دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ قائدین کو اپنی پیٹ میں لے رہی ہیں۔ چیوڑلہ مستقر کے ایک اہم کانگریس کے قائد ایم بالراج جو منڈل پریشد کے چیر مین ہیں نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی کی قیامگاہ واقع حیدرآباد پہنچ کر پارٹی میں شملویت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ ان کے ہمراہ دیگر کئی قائدین جن میں تنگڑ پلی سرپنچ کشٹیا چیوڑلہ سرپنچ ناگما، ملکا پور ایم پی ٹی سی انتماء سابقہ ایم پی ٹی سی کرن سنگھ سینئر کانگریسی قائدین محمد حسین ، مخدوم علی ،برکلا رام ریڈی و دیگر مواضعات کے کانگریسی قائدین نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے ان کی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر ان سب کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر بالراج نے کہا کہ چیوڑلہ کی ترقی کیلئے اور یہاں کے عوام کی دیرینہ خواب کی تکمیل کیلئے ٹی آر ایس کی جانب قدم آگے بڑھا ئیں تا کہ برسر اقتدار حکومت سے وابستہ رہتے ہوئے عوام کی ترقی کیلئے کچھ اقدامات کئے جاسکیں۔ یہاں اس بات کا ذکر بیجا نہ ہوگا کہ مقامی رکن اسمبلی کالے یادیا کا بھی ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونا تقریباً یقینی نظر آرہا ہے اور وہ بہت جلد پارٹی میں شمولیت کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ ایم ایل سی نریندر ریڈی رکن اسمبلی کالے یادیا و دیگر موجود تھے ۔