چیوڑلہ میں کار پر درخت گرنے کے سبب ایک ہلاک ۔ آٹھ زخمی

چیوڑلہ /24 مئی (این ایس ایس ) ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ ٹاؤن میں آج اچانک ایک بڑا درخت راستہ سے گذرنے والی موٹر کار پر گر پڑا جس کے نتیجہ میں کار میں سوار ایک شخص فوت اور دیگر آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔مقامی افراد کے مطابق بڑ کا ایک گھنا درخت کیسا رام گیٹ کے قریب وقارآباد سے حیدرآباد جانے والی ٹویرا پر گر پڑا جس میں سوار ایک شخص برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ دیگر آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد نے بغرض علاج چیوڑلہ ہاسپٹل منتقل کر دیا ۔ یہ درخت سڑک پر گرنے کے سبب تقریباً دو کیلو میٹر دور تک ٹریفک کی آمد و رفت کافی دیر تک متاثر رہی ۔