شاہ آباد( چیوڑلہ)۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کے قائدین چیورلہ ایم ایل اے کے ایس رتنم اور ایم ایل سی نریند ریڈی جنہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ٹی آر ایس سے وابستہ ہوئے نے شاہ آباد مستقر کے پی آرآر گارڈن میں منعقدہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اس کی از سر نو تعمیر کیلئے کارکن متحدہ طور پر کام کریں۔ اس موقع پر دونوں قائدین نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی لہر دیکھی جارہی ہے اور اسی لئے دیگر جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہورہی ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس اقتدار پر آئے گی۔ جس کے بعد یہاں کی عوام کو ان کے حقوق ضرور حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ مقامی انتخابات میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی نشستوں پر ٹی آر ایس کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ان قائدین نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل میں ٹی آر ایس نے عوام کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح انہیں امید ہے کہ یہاں کی عوام ٹی آر ایس کا مکمل ساتھ دے گی۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔