حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز)ضلع رنگا ریڈی کے چیوڑلہ منڈل میں دیوار گرنے کے سبب ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سرینواس اور اس کی بیوی 26 سالہ لاونیا ان کے دو 8 سالہ ومشی ‘ 5 سالہ راجو اپنے مکان میں محو خواب تھے کہ رات دیر گئے مکان کی دیوار اچانک منہدم ہوگئی جس کے سبب چاروں ملبہ میں دب کر برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران تیز بارش کے سبب مکان کی دیوار منہدم ہوگئی ۔ چیوڑلہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔