چیوڑلہ میں آبدار خانہ کا افتتاح

چیوڑلہ۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیوڑلہ منڈل مستقر کے شنکر پلی چوراہے پر شمس میناریٹی یوتھ اسوسی ایشن کی قیادت میں آبدار خانہ کا قیام عمل میں آیا۔ اس آبدار خانہ کا مسلم میناریٹی ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر محمد حسین چیوڑلہ جامع مسجد کے صدر محمد عبدالقادر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں نے پینے کے لئے پانی کا انتظام کرکے بہترین کام کیا ہے۔ شمس میناریٹی یوتھ اسوسی ایشن کے نوجوانوں نے کہا کہ ہماری شروعات عوام کیلئے پینے کے لئے پانی کی سہولت سے ہوئی ہے اور آگے چل کر اس طرح کے دیگر کام انجام دینے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے صدر محمد لئیق، نائب صدر محمد فیاض، سکریٹری محمد نظام، جنرل سکریٹری محمد ریاض، ممبران محمد نوید، محمد عمران، محمد عامر، محمد امتیاز کے علاوہ منڈل کے میناریٹی لیڈران محمد عبدالستار، عبدالباسط، محمد مسیح الدین، محمد رفیق، محمد محمود، محمد خالد، محمد اکبر، محمد دستگیر، حافظ عبدالواحد، محمد سراج الدین کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔