چین کی ژو لولو سب سے طاقتور خاتون

انچیون۔ 26 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )سوپر ہیوی ویٹ اولمپک چمپین ژو لولو نے کسی خاتون کی جانب سے تاریخ کا واحد سب سے بڑا وزن اُٹھاکر چین کو آج ساتواں ایشین گیمس ویٹ لفٹنگ گولڈ دلایا اور اس کے باوجود کہا کہ انھیں یہ مظاہرہ بس ٹھیک ٹھاک لگا ہے ۔ انھوں نے روسی تاتیانا کشرینا کا کلین اینڈ جرک کیٹگری میں ورلڈ ریکارڈ دو کیلوگرام کے فرق سے توڑ دیا۔ انھوں نے 192kg وزن اُٹھایا اور روسی اتھلیٹ کے مجموعی ریکارڈ 334kg کی برابری کردی ۔