چین میں کاسمیٹک سرجری کرنے والے غیر قانونی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی

شنگھائی، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینی حکام نے کاسمیٹک سرجری کرنے والے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ڈاکٹروں پر کارروائی کرنے کی نئی مہم کا آغاز کیا ہے ۔چین کے ایک اخبار چائنا ڈیلی نے آج یہ اطلاع دی۔ملک کی وزارت صحت اور انٹرنیٹ، ادویات سیکورٹی اینڈ انڈسٹری ریگولیٹرز کے ساتھ شروع کی گئی نئی مہم غیر قانونی اشتہارات اور کاسمیٹک سرجری میں استعمال کی جانے والی ادویات اور آلات کی غیر قانونی مینوفیکچرنگ اور فراہمی پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین میں ہزاروں کاسمیٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹر ہیں، لیکن 3000 سے بھی کم ڈاکٹر سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈڈاکٹروں کی وجہ سے 60 فیصد سے زیادہ سنگین طبی پیچیدگیاں اورچیلنجز پیدا ہورہے ہیں، یہاں تک کچھ مریض نااہل طریقے سے انجکشن لگانے کی وجہ سے اپنی بینائی سے محروم ہو گئے ۔چین کے قومی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کی ویب سائٹ میں گذشتہ ہفتے شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں غیر قانونی عناصر غیر قانونی مینوفیکچرنگ اور ‘کولیجن’ اور ‘بوٹولینم’ جیسے مہلک کاسمیٹک ادویات کے استعمال میں ملوث ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایسی ادویات کوبلیک لسٹ کیا جائے گا اور جو اس غیر قانونی کاروبارمیں شامل ہیں اسے سزادی جائے گی۔