چین میں مرکزی موضوع پانڈا زیرزمین ٹرین کا آغاز

بیجنگ۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی موضوع پانڈا رکھنے والی ٹرین کا جنوبی مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں اولین سفر شروع ہوا ۔ یہ ٹرین آج صبح اپنے اولین مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی ۔ اس طرح صوبائی دارالحکومت چینگڑو میں چوتھے زیر زمین ریلوے لائن کا آغاز ہوگیا ۔ اس ٹرین کے ڈبے پانڈا کے پروں جیسے ہیں اور ان پر جو پینٹ کیا گیا ہے وہ بانس کے مماثل ہے۔ نشستوں اور دیواروں کو پانڈا کی تصویروں سے اور گلابی ریچھ کے نقوش قدم کی تصویروں سے فرش کو سجایا گیا ہے ۔ پانڈا ٹرین کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ایک بچے کی آواز میں اعلانات کئے جاتے ہیں ۔ زیر زمین ریلوے لائن جنوب مغربی چینگڑوسے جنوب مشرقی چینگڑوتک جاتی ہے ‘ جس کا فاصلہ 20کلومیٹر ہے اور 17 اسٹاپ ہیں ۔ یہ بڑے سیاحتی مقامات سے بشمول چینگڑو جوائنٹ پانڈا بیس سے گزرتی ہے ۔ سرکاری خبر رساں ’’ ژن ہوا ‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ زیر زمین تعمیرات میں تیز رفتار پیدا ہورہی ہے ۔پانچ نئی ریلوے لائن کی جاریہ سال تعمیر کا آغاز ہوجائے گا ۔ راؤیونگ جنرل منیجر چینگڑو زیرزمین خدمات میں سرکاری خبررساں ادارہ ژن ہوا کو اطلاع دی ہے کہ جاریہ سال مزید پانچ نئی ریلوے لائنس کی تعمیر متوقع ہے ۔