چین میں زمین کھسکنے سے نو افراد ہلاک

بیجنگ ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی چین کے شانگسی صوبہ میں زمین کھسکنے کے واقعہ میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق کاجی ژوانگ موضع میں زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے جن میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ متاثرین کی مدد کیلئے کم و بیش 100 افراد کی ایک ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے جبکہ زمین کھسکنے کے واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ یاد رہیکہ یہاں کے کوہستانی علاقوں میں خصوصی طور پر برسات کے موسم میں زمین کھسکنے کے واقعات اکثر و بیشتر رونما ہوتے رہتے ہیں۔