چین اور روس نے شام پر نئی پابندیوں کیلئے قرارداد ویٹو کردیا

اقوام متحدہ۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام پر نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق قرارداد ویٹو (مسترد) کردی ہے۔اس قرارداد کا مسودہ امریکہ ،برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا تھا۔ منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں 9  ارکان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔تین غیر مستقل رکن ممالک ایتھوپیا ، قزاقستان اور مصر ووٹنگ سے غیر حاضر رہے ہیں۔