چینی کمپنی آندھرا میں 309 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی

بیجنگ 6 فبروری ( پی ٹی آئی) چین کی اعلی سولار پراڈکٹس مینوفیکچرر کمپنی لونگی گرین انرجی ٹکنالوجی نے آج اعلان کیا کہ وہ آندھرا پردیش میں اپنے پلانٹ میں مزید 309 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری کریگی ۔ کمپنی کو اندیشہ ہے کہ امریکہ اور دوسرے ممالک میں امپورٹ کنٹرول کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لئے یہاں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ لونگی کمپنی یہ پلانٹ سری سٹی میں ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ 309 ملین ڈالرس کی جملہ سرمایہ کاری کی جائیگی ۔ اس میں 240 ملین کی سرمایہ کاری کنسٹرکشن میں ہوگی جبکہ 68 ملین ڈالرس ورکنگ سرمایہ ہوگا تاکہ اپنی فیکٹری کی پیداوار کو دوگنا کیا جاسکے ۔ لونگی سولار کے صدر وینکسوئی لی نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی سولار توانائی ضروریات کو پورا کرنے اس توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔