چینی کرکٹرس کی دبئی آمد

دبئی۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی دعوت پر 2 چینی کرکٹرز دبئی پہنچ گئے۔ جیان لی اور یوفی ژانگ پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی کے خصوصی مہمان ہوں گے ۔ پشاور زلمی کے مشیر اور سابق کپتان یونس خان نے چینی کرکٹرز کو پشاور زلمی کی شرٹس پیش کیں، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر چینی کرکٹرز کا استقبال کیا۔چینی کرکٹرز نے کہا کہ یونس خان ہمارے لئے مثالی کھلاڑی ہیں، ان سے ملنا اور شرٹس حاصل کرنا یادگار ہے۔