دبئی، 17جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی ایک عدالت نے پرنسٹن یونیورسٹی کے گریجویٹ چینی نژاد امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں دس سال قید کی سزائی سنائی ہے ۔ یہ اطلاع ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے آج دی ہے ، جو کہ ایران میں دوہری شہریت رکھنے والے جاسوس کا تازہ ترین معاملہ ہے ۔ ایرانی عدلیہ کی سرکاری ویب سائٹ میزان پر بتایا گیا کہ شیوے وانگ (37) کوتحقیق کرنے کے نام پر جاسوسی کرنے کا ملزم پایا گیا ہے ۔ شیوے وانگ کی پیدائش چین میں ہوئی تھی مگر اس نے امریکی شہریت حاصل کرلی تھی۔ اس کو جولائی 2016 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا ، جب وہ ایران سے واپس لوٹنے کی کوشش کررہا تھا۔