چینائی کی میہال راتھوڑ کو IVI ایسیلر آپٹومیٹری ویزارڈ آف دی ایر ایوارڈ

چینائی ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی کی مہیال راتھوڑ نے IVI ایسیلر آپٹومیٹری ویزارڈ آف دی ایر ایوارڈ حاصل کیا۔ ونر کا اعلان 8 نومبر کو چینائی میں منعقدہ نیشنل کوئز کے فائنل راونڈ میں کیا گیا۔ شری پرکاش انسٹی ٹیوٹ آف آپٹومیٹری، چینائی پر منعقدہ کوئز میں فائنلسٹس نے میہال راتھوڑ، ریسرچ آپٹومیٹرسٹ، سنکارا نیتھرالیہ، چینائی، پی وی این سہرشا، جو یونیورسٹی آف حیدرآباد میں IMSC کی چوتھے سال کی طالبہ ہے، اور کیٹکی، جین، فیلو آپٹومیٹرسٹ ڈاکٹر شرافس چیریٹی آئی ہاسپٹل، دہلی کو شامل کیا۔ انڈیا ویژن انسٹیٹیوٹ (IVI) کے سی ای او ونود ڈائینل نے کہا کہ نیشنل کوئز کا اہتمام کرنا آئی وی آئی کیلئے بہت اطمینان بخش ہوتا ہے۔ آنکھوں کے معائنہ، بیداری مہم اور کمزور طبقات کے لوگوں کو عینک کی مفت فراہمی کے علاوہ آپٹومیٹرسٹس کیلئے تعلیم سے متعلق سرگرمیاں بھی ہماری ترجیح ہے تاکہ انڈین آپٹومیٹری کو بلندیوں پر لے جایا جائے۔ انہوں نے اس ونر اور دو رنرس ۔ اپ کو دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ کوئز تین راؤنڈس میں منعقد ہوا جس میں ایک راؤنڈ آن لائن، ایک ٹیلیفونک ساونڈ راؤنڈ اور فیس ٹو فیس فائنل راؤنڈ تھا۔ یہ کوئز آئی کیر کے پروفیشنلس اور طلبہ کیلئے کھلا تھا۔ ونر کو IVI کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ اور 10,000 روپئے انعامی رقم دی گئی جبکہ فرسٹ رنراپ پی وی این سہرشا کو سرٹیفکیٹ اور 5000 روپئے اور سکنڈ رنراپ کیٹکی جین کو سرٹیفکیٹ اور 3000 روپئے رقمی انعام دیا گیا۔