حیدرآباد ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپرکنگس کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے آئی پی ایل فائنل میں ممبئی انڈینس کے خلاف شکست کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کی ڈھلتی عمر کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ سیزن کیلئے ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ چینائی سوپرکنگس کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر 34 برس ہے تاہم اس نے گذشتہ سیزن خطاب حاصل کرنے کے علاوہ اس سیزن فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن فلیمنگ کا ماننا ہیکہ دیگر ٹیموں میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرتے ہوئے توازن برقرار رکھا جارہا ہے لہٰذا چینائی کو کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ورلڈکپ سے واپسی کے بعد اپنی ٹیم کا لائحہ عمل تیارکرنا ہے۔