چینائی کو پنجاب نے 6 وکٹس سے شکست دے دی

موہالی۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس بندرا اسٹیڈیم موہالی میں آج چینائی اور پنجاب کے درمیان پلے آف پوزیشن کیلئے مقابلہ ہوا۔ پنجاب نے چینائی کو 6 وکٹس سے شکست دے دی۔ چینائی نے 20 اوورس میں 5 کٹس کے نقصان سے 170 رنز بنائے، لیکن پنجاب نے اپنے ہدف کو حاصل کرتے ہوئے دو اوورز قبل ہی مکمل کرلیا۔ منگل کو کوالیفائر اول پنجاب کا مقابلہ دہلی یا ممبئی کے ساتھ ہوگا جس کا فیصلہ آج رات ہوجائے گا۔ پنجاب کی جانب سے کے ایل راہول نے شاندار 71 نز بنائے، اس کے بعد نکولاس پورن نے 22 گیندوں میں 36 رنز بناکر ٹیم کو کافی سہارا دیا۔ اس جیت کے بعد پنجاب آئی پی ایل 2019ء میں چھٹویں مقام پر پہنچ گئی۔ اس میچ میں پنجاب نے ٹاس جیت کر اس کے کپتان روی چندرن اشون نے پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سام کیورن نے شین واٹسن کا قیمتی وکٹ محض (3/35) پر حاصل کرلیا۔ چینائی کی جانب سے فاف ڈوپلیسی (96 رنز) اور سریش رائنا نے (53 رنز) کی پارٹنرشپ میں 120 رنز جوڑے لیکن سام کیورن نے رائنا کا وکٹ حاصل کرلیا۔ اگر رائنا کچھ دیر اور فیلڈ پر رہتے تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ 200 رنز کا ہدف پنجاب کو دیتے۔ محمد سمیع نے 17 رنز پر 2 وکٹس حاصل کئے۔