چینائی کو شکست دینے کے بعد پانڈیا اور کمار کا سہیلی ڈانس

ممبئی ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی انڈینس نے چینائی سوپرکنگس کو مات دے کر ٹورنمنٹ میں اپنی دوسری کامیابی درج کی اور اس کامیابی کے ذریعہ ممبئی نے چینائی سوپرکنگس کے ٹورنمنٹ میں تاحال ناقابل شکست موقف کو بھی توڑ دیا ہے۔ میچ کے بعد ممبئی انڈینس نے اس شاندار کامیابی کا جم کر جشن بھی منایا۔ ڈریسنگ روم میں کرونال پانڈیا اور سوریا کمار ہاتھ پکڑکر پھوگلی کرتے ہوئے نظر آئے۔ دونوں نے جم کر یہ سہیلی ڈانس کیا۔ وہاں موجود باقی کھلاڑی انہیں دیکھ کر اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے اور جم کر ہنستے ہوئے نظر آئے۔ خیال رہے کہ آئی پی ایل میں یہ ممبئی انڈینس کی 100 ویں جیت تھی۔ ایسا کرنے والی لیگ کی وہ پہلی ٹیم ہے۔ ممبئی انڈینس نے اپنے بیٹسمینوں کی اچھی کارکردگی کے دم پر وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چینائی سوپرکنگس کے خلاف 20 اوورس میں پانچ وکٹ پر 170 رنزکا بڑا اسکورکھڑا کیا ، جس کے جواب میں چینائی8 وکٹ پر 20 اوورس میں 133رنز ہی بناسکی۔