چینائی ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رویندر جڈیجہ کے 4 وکٹس کی بدولت چینائی سوپر کنگس نے راجستھان رائلز کو 12 رنز سے ہرادیا ۔ کامیابی کیلئے 158 رنزکا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان 20 اوورس میں 145/9 ہی بناسکی ۔ اجنکیا راہانے اور شین واٹسن نے 37 رنز کی افتتاحی رفاقت جوڑی لیکن اس کے بعد مسلسل وکٹس گرتے رہے ۔ جڈیجہ نے 11 رنز دیتے ہوئے 4 وکٹس حاصل کئے ۔ قبل ازیں چینائی کے برنڈن میکولم نے 81 اور پلیسیس نے 29 رنز بنائے ۔ جڈیجہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔