چینائی سلکس کے شوروم کا کوکٹ پلی میں افتتاح

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : چینائی سلکس کی جانب سے حیدرآباد میں اس کے پہلے شوروم کا آج کوکٹ پلی میں افتتاح کیا گیا ۔ پانچ ہزار کروڑ کے ٹرن اوور کے ساتھ جنوبی ہند کے بڑے ٹکسٹائلز برانڈ ، چینائی سلکس کے ٹامل ناڈو ، کیرالا اور آندھرا کے بڑے شہروں میں شورومس ہیں ۔ ٹکسٹائیل بزنس میں پانچ دہوں کی مہارت کے ساتھ چینائی سلکس اختراعی پراڈکٹس کو پیش کرنے پر گامزن ہے اور کسٹمرس کو مطمئن کرنا اور انہیں شاپنگ کے اچھے تجربہ سے روشناس کرنا اس کا مقصد ہے ۔ اس شوروم پر سلکس ، ویمن ویر ، مینس ویر ، کڈس ویر ، گولڈ اور ڈائمنڈ جیولری کی خریداری میں عالمی معیار کی فیملی شاپنگ کا تجربہ کیا جاسکتا ہے ۔۔