ممبئی۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈوین براوو نے چینائی سوپرکنگز کو سب سے بہتر فرنچائز قراردیا ہے۔ براوو نے کہا کہ سچ پوچھیں تو میں ہمیشہ اسی کلب کے ساتھ رہنا قبول کروں گا، کپتان دھونی کے علاوہ ساتھی کھلاڑیوں سے بات چیت بہت اچھی ہے اور ہم سب مل کر ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے سے برتائو کرتے ہیں۔