چینائی اور بنگلور میں آج دلچسپ مقابلہ متوقع

بنگلور۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )رائل چیالنجرس بنگلور اور چینائی سوپرکنگس دو سال بعد پھر ایک مرتبہ کل یہاں آئی پی ایل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہورہے ہیں اور دھونی کی قیادت والی ٹیم کو ویراٹ کوہلی کی ٹیم پر 13-7 فتوحات کی سبقت حاصل ہے لیکن اس مرتبہ دونوں ہی ٹیموں میں کھلاڑی بدل چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چینائی کو حریف پر سبقت حاصل ہونے کے علاوہ رواں آئی پی ایل میں اس نے شاندار کارکردگی کے ذریعہ سرفہرست ٹیموں میں جگہ بنالی ہے تو دوسری جانب ویراٹ کی اسٹار والی ٹیم ہنوز اپنی فتوحات کی ڈگر پکڑنے میں ناکام ہے۔