برسلز۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ، چین، نیوزی لینڈ اور کوریا نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال 2018 میں 17 تا26 نومبر تک ہونے والے ویمنس ہاکی ورلڈ لیگ فائنل میں رسائی کر لی ہے جبکہ آسٹریلیا سرفہرست چار ٹیموں کے ساتھ پانچویں کوالیفائنگ ٹیم کے طور لندن میں خواتین ہاکی ورلڈ کپ کا حصہ بنے گا۔ایف آئی ایچ کے مطابق ہالینڈ نے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں چین کو 2-0 سے شکست دے کر پہلا مقام حاصل کیا۔تیسرے مقام کے لئے نیوزی لینڈ نے کوریا کو 1-0 سے شکست دی جبکہ پانچویں چھٹے نمبر کے لئے اٹلی نے آسٹریلیا کو 3۔1 سے شکست دی۔ ساتویں اور آٹھویں نمبر کے مقابلے میں اسپین نے بیلجئیم کو پنالٹی میں 4-1 سے شکست دی۔