چیمپئنز ٹرافی کے 68000 ٹکٹیں دستیاب

لندن۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) منی ورلڈ کپ سمجھے جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں کچھ وقت ہی باقی رہ گیا ہے  اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کیلئے اس میں منعقد 15 میچوں کیلئے 68 ہزار ٹکٹیں  فروخت کیلئے دستیاب ہیں ۔ انگلینڈ کی میزبانی میں ہو رہے اس ٹورنمنٹ کے میچوں کیلئے ٹکٹوں کو کل سے خریدا جا سکے گا۔ گزشتہ برس ستمبر میں ٹکٹ خریدنے کی درخواست میں ناکام رہے شائقین کو عام فروخت سے 24گھنٹے پہلے ٹکٹ خریدنے کا موقع ملے گا۔ ٹورنمنٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔50 اوور کے میچوں کے اس مقابلے میں افتتاحی مقابلہ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔

اے او سی تیسری مرتبہ چمپیئن
حیدرآباد ۔5اپریل ۔ ( ای میل ) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب اے او سی نے نے تیسری مرتبہ رحیم لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔ فائنل میں اے او سی نے اکاؤنٹنٹس جنرل آفس کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم کیلئے دونوں ہی گول متبادل کھلاڑی راہول نے 62 اور 86 ویں منٹ میں اسکور کئے ۔ فائنل اے او سی میدان پر کھیلا گیا تھا ۔