لندن۔28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )یوئیفا کی گورننگ باڈی نے یورپ کی چار بڑی لیگز کی سرفہرست 4 ٹیموں کو براہ راست چیمپئنز لیگ میں رسائی دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق انگلش پریمیئرلیگ، اسپینش لالیگا، جرمن بنڈس لیگا اور اٹلی کی سیریا اے میں سرفہرست مقام حاصل کرنے والی ٹیمیں آئندہ سیزن میں براہ راست چیمپیئنز لیگ میں شرکت کی اہل ہوں گی۔