چیمپئنزٹرافی میں شرکت کا 7 مئی کوفیصلہ؟

ممبئی  ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے چیمپئنزٹرافی میں شرکت کا فیصلہ 7 مئی کو بی سی سی آئی کے سالانہ اجلاس عام کے بعد واضح ہو گا۔ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ونود رائے نے کہا ہے کہ وہ تمام ممکنہ منظر نامے کیلئے تیار ہیں۔ یہ کھیل کا حصہ ہے اور آہستہ آہستہ آشکار ہوگا جس کی پیش رفت پر نگاہ رکھنی ہوگی۔یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بگ تھری کے نظام کو ختم کرنے کے خلاف اپنا سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ہندوستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے اور ہنوز یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ آیا ہندوستانی ٹیم کو اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے انگلینڈ روانہ کیا جائے گا یہ نہیں؟کیونکہ آئی سی سی کے نئے نظام سے ہندوستان کو بڑا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔